بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت پاکستان میں پانی کا بحران پیدا کرنا چاہتاہے ، پاکستانی وفد نے دریائے چنا ب بھارت کی جانب سے ہائیڈروپاور پراجیکٹس پر اعتراضات اٹھادیئے

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاک بھارت آبی تنازعات پر ڈیڈ لاک، بھارتی وفد نے میں نہ مانوں کی رٹ دہرا دی، پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور شروع ،پاکستانی وفد کی قیادت انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ جبکہ بھارتی وفد کی قیادت بھارتی انڈس واٹر کمشنر پی کے سکسینا کر رہے ہیں۔

پاکستانی وفد نے دریائے چناب پر کیتھرو ہائیڈرو پراجیکٹ پر اعترضات اٹھا دیے۔ بھارت دریائوں کے بہائو کے اعداد و شمار شیئر نہیں کرتا، بھارتی وفد پاکستانی وفد کو تسلی بخش جواب نہ دے سکا،پاکستان نے اعتراض کیا کہ دریائے چناب پر کیتھرو پن بجلی منصوبے سے پانی کے بہائو میں رکاوٹ آئے گی،بھارت پاکستان میں پانی کا بحران پیدا کرنا چاہتا ہے، پاکستانی وفد نے دریائے چناب پر پکل دھل پن بجلی منصوبے پر بھی اعتراض اٹھا دیا۔