بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایرانی جیل میں قید ایک شخص رہائی کی خوشی میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

تہران (سیف اللہ) ایران کی جیل میں قید ایک شخص اپنی رہائی کی خبر سن کر خوشی سے دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔ عالمی میڈیا کی خبر کے مطابق ایرانی جیل میں قید 58 سالہ قیدی گزشتہ کئی برسوں سے قید تھا۔ تاہم گزشتہ روز ایک مقامی عدالت نے اس کی دائر کی گئی رحم کی اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے اسے رہا کرنے کا حکم دےددیا۔ جس پر قیدی زارو قطار رونے لگا۔ اور اسی دوران اس کی طبیعت خراب ہو گئی جس کے بعد اسے ہسپتال لے جایا گیا ۔تاہم وہ جانبر نہ ہو سکااور ڈاکٹروں نے اس کی مو ت کی تصدیق کردی۔