بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

“گنگوبائی کاٹھیاواڑی” عالیہ بھٹ سے قبل کس کس اداکارہ نے فلم کی پیشکش ٹھکرائی ؟ بھارتی میڈیا نے بھانڈا پھوڑ دیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ کی نوجوان اداکارہ عالیہ بھٹ کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم” گنگوبائی کاٹھیاواڑی” میں ان کی پرفارمنس پر ہر کوئی اپنی آرا کا اظہار کر رہا ہے، بتایا جاتا ہے کہ عالیہ کو فائنل کرنے سے قبل سنجے لیلا بھنسالی نے دیپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا سے بھی رابطہ کیا تھا، لیکن بات نہیں بن سکی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا سے تو 2019 سے اس پر بات چیت جاری تھی اور ایسا کیوں نہ ہوتا، دراصل دیپیکا نے سنجے لیلا کی کئی ہٹ فلموں میں کام کیا جن میں ’رام لیلا‘، ’پدماوتی‘ اور ’باجی راؤ مستانی‘ شامل ہیں، یہ سمجھا جارہا تھا کہ دیپیکا اور عالیہ اس فلم میں اکٹھے ہوں گے۔