اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین سے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے ۔
چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دورہ لاہور کے دوران چوہدری شجاعت حسین کی صحت دریافت کرنے پر شکریہ ادا کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان پیکا قانون سمیت دیگر اہم امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی نے وفاقی وزیر اطلاعات کو پیکا قانون پر میڈیا پارٹیز کے تحفظات سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے۔ہم موثر ریگولیشن پر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت تنقید کا خیرمقدم کرتی ہے لیکن تنقید کی آڑ میں کسی کی ذات پر حملہ کرنا قطعاً درست نہیں ہے ۔سپیکر پنجاب اسمبلی پیکا قانون پر میڈیا اور حکومت کے درمیان ثالث کا کردار ادا کریں گے
چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سپیکر پنجاب اسمبلی کے میڈیا فریقین کے ساتھ جو بھی معاملات طے ہوں گے حکومت ان پر عمل درآمد کرے گی۔