اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔بلوچستان کی باصلاحیت نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں۔
وزیرِ اعظم عمران خان سے معاونِ خصوصی نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں بلوچستان کے اندرونی طور پر بے گھر لوگوں (IDPs) کے مسائل اور انکی اپنے گھروں میں واپسی کے حوالے سے تفصیلی گفتگوہوئی ہے۔
ملاقات میں بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔