بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بابر اعظم کی بادشاہی برقرار، آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی، بیٹسمینوں میں پاکستان کے بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے، بھارت کے ویرات کوہلی کا دوسرا اور روہت شرما کا تیسرا نمبر ہے۔

نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستان کے فخر زمان نویں پوزیشن پر برقرار ہیں، پاکستان کے امام الحق ایک درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

ون ڈے رینکنگ میں بابر کی پہلی پوزیشن برقرار

نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی بالرز میں پہلی پوزیشن برقرار ہے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کا دوسرا نمبر ہےجبکہ افغانستان کے راشد خان چار درجے ترقی کے بعد نویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

پاکستان کے شاہین آفریدی کا رینکنگ میں 14 واں نمبر ہے، ون ڈے آل راؤنڈرز میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر ہے۔