بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سرگودھا میں 151 لڑکیوں کی قحبہ خانوں سے بازیابی کا لرزہ خیز انکشاف

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک) سرگودھا میں قحبہ خانوں سے سینکڑوں لڑکیوں کے بازیاب ہونے کا لرزہ خیز انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے ڈی پی او سرگودھا نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش ہو کر انکشاف کیا ہے کہ مغویہ ثوبیہ بتول کی بازیابی کےلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ جسٹس مقبول باقر نے ریمارکس دیے کہ ایک چھوٹے سے علاقے سے 151لڑکیوں کی بازیابی انتہائی قابل افسوس بات ہے۔ کیا اغوا ہونے والی لڑکیوں کی ایف آئی آرز درج کی گئی تھیں؟ لڑکیوں کا اغوا ہونا پولیس کی ناکامی ہے۔عدالت نے آئی جی پنجاب کو صوبے بھر میں اغوائ شدہ لڑکیوں کو برآمد کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے ثوبیہ بتول کی برآمدگی کے لیے بھی پولیس کو اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے واپس لینے کی بنیاد پر ثوبیہ بتول کے اغوائ کیس میں گرفتار ملزم عمیر کی درخواست ضمانت خارج کردی۔