بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو وسیم اختر کی گرفتار ی سے روک دیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ ہائی کورٹ نے میڈیا ہاوسز پر حملے کے مقدمے میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے مقد مہ میں ملوث ایم کیو ایم رہنما و سابق مئیر کراچی وسیم اختر کی گرفتاری سے پولیس کو روک دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے پولیس کو وسیم اختر کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
سندھ ہائی کورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی)کی جانب سے جاری وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔
عدالت نے وسیم اختر کو 7 روز میں اے ٹی سی میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا جبکہ سابق میئر کو 50 ہزار روپے کے مچلکے بھی جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔انسداددہشت گردی عدالت نے عدم پیشی پر وسیم اخترکے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔