بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہمارے نمبرز پورے ہیں ،اتحادی جماعتوں کے بغیر کامیابی حاصل کریں گے ، اپوزیشن کا دعویٰ

اسلام آباد(اکرم عابد) متحدہ اپوزیشن نے حکومتی اتحادی جماکے بغیر تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا دعویٰ کردیا ۔

پی ڈی ایم کی تین پارلیمانی جماعتوں (ن) لیگ ،پیپلزپارٹی اور جے یوآئی (ف)کی تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کیلئے کام کرنے والی 9رکنی اسٹرینگ کمیٹی کا اجلاس یہاں بدھ کو (ن) لیگ کے سنٹرل سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے تمام پہلووؤں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی تمام پہلووؤں سے کامیابی کو دیکھتے ہوئے قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع کرانے اور باقاعدہ عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنے کیلئے بھی فوری تیاری شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اپوزیشن رہنماوں نے اپنی اپنی سطح پر حکومتی ارکان سے تحریک عدم اعتماد کی حمایت کیلئے کئے جانے والے رابطوں کے بارے میں کمیٹی کوآگاہ کیا۔ اجلاس میں اپوزیشن کو حاصل ارکان کی حمایت کی بنیاد پر دعویٰ کیا گیا کہ اس وقت اگر حکومتی اتحادی خاص طور پر ق لیگ کا ایم کیو ایم تحریک کی حمایت نہیں بھی کرتے تو اپوزیشن پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ارکان کے ساتھ مل کر تحریک کو کامیاب کرنے کی پوزیشن میں ہے ۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ایاز صادق، خواجہ سعد رفیق اوررانا ثناء اللہ، پیپلزپارٹی کی طرف سے یوسف رضا گیلانی ، راجہ پرویز اشرف اور سید نوید قمر، جے یوآئی ف کی طرف سے اسعد محمود ،اکرم درانی اور کامران مرتضیٰ نے شرکت کی ۔