بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران میں پہلی بار جدید ترین ٹیکنک کے ذریعے اعضا ءکی پیوندکاری

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی طبی ماہرین نے ملک میں پہلی بار اعضا ءکی پیوندکاری کے دوران جدید ترین میڈیکل ٹیکنک، موڈیفائڈ الٹرا فیلٹریشن سسٹم کو استعمال کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
ریڈیوتہران کی رپورٹ کے مطابق ایران یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کے ڈائریکٹر کلینکل آپریشنز ڈاکٹر نادر توکلی نے بتایا ہے کہ اس آپریشن کے دوران ہارٹ اٹیک سے دوچار غیر مستحکم بلڈپریشر کے حامل مریض کے جگر اور گردے کی کامیاب پیوندکاری کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس آپریشن کے بعد جس میں ایک سو پچاس ماہرین کی میڈیکل ٹیم نے حصہ لیا، ایران ایم یو ایف میڈیکل ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے والے دنیا کے گنے چنے ملکوں میں شامل ہوگیاہے۔