کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان اور پاکستان کے دیگرعلاقوں میں آج بلوچ کلچرڈے بڑے جوش وجذبے سے منایا گیا۔
اس موقع پر کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔اس دن کی مناسبت سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ان خصوصی تقریبات میں بلوچستان کی ثقافت کے رنگوں کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔جس سے بلوچستان کے عوام کی پاکستان کے ساتھ دلی وابستگی کا اظہار بھی ہوتا ہے۔ سر زمینِ بلوچستان کے لوگ مہمان نواز اور پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں۔بلوچی ثقافت پاکستان کے ثقافتی گلدستے کا ایک خوبصورت پھول ہے۔ان تقریبات میں بلوچستان کے تمام مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کر رہے ہیں۔آج کے دن کی مناسبت سے ان تقریبات میں بلوچی موسیقی کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔بلوچ کلچرل ڈے بلوچستان کے عوام کیلئے خصوصی اہمیت رکھتا ہے کیونکہ آج کا بلوچستان ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن ہے۔بلوچ ثقافت ڈے کا کامیاب انعقاد بلوچستان مین بدلتے حالات اور بڑھتی خوشحالی کا مظہر ہے۔