بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایف اے ٹی ایف اجلاس، بھارتی میڈیا کا ایک بار پھر پاکستان مخالف پروپیگنڈہ

نئی دہلی، اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا ایک بارپھر ایف اے ٹی ایف اجلاس سے قبل پاکستا ن مخالف زہریلا پروپیگنڈہ کررہا ہے اور ذرائع ابلاغ پر پاکستان کو بلیک لسٹ کیے جانے کی منفی خبریں چلائی جا رہی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی میڈیا نے ایف اے ٹی ایف اجلاس سے قبل ایک بار پھرپاکستان کو بلیک لسٹ کیے جانے کے امکا ن کا راگ الاپنا شروع کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اجلاس میں پاکستان کو بلیک لسٹ ہونا یقینی ہوچکا ہے ۔ تاہم دوسری جانب جنوب ایشیائی پالیسی کے ماہر مائیکل کوگلمین نے حال ہی میں کہاکہ بھارتی ذرائع ابلاغ کی خبروں پر یقین نہ کریں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایف اے ٹی ایف جلد ہی پاکستان کو بلیک لسٹ کر دے گا۔