اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل بارش نے مداخلت کردی۔
ذرائع کے مطابق بارش کی وجہ سے پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسکواڈ کی تیاریاں متاثر ہوگئیں اور دونوں ٹیموں کا آج کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل یعنی 4 مارچ سے شروع ہونا ہے۔
آسٹریلوی ٹیم پیٹ کمنز کی قیادت میں 24 برس بعد 27 فروری کو پاکستان پہنچی تھی۔