بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شلپا شیٹی نے روہت شیٹی کو مار کر شیشے کی بوتل توڑ دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے توجہ نہ ملنے پر ’انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ‘ کے سیٹ پر ساتھی جج روہت شیٹی پر شیشے کی بوتل دے ماری۔

’انڈیاز گاٹ ٹیلنٹ‘ بھارت میں اس وقت ٹیلی ویژن پر سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے شوز میں سے ایک ہے، ٹی وی پر آج کل اس مقبول ترین شو کا نواں سیزن نشر کیا جارہا ہے۔

شلپا شیٹی نے آنے والی قسط کا ایک کِلپ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس میں بالی ووڈ کے معروف ڈائریکٹر اور اسٹنٹ کِنگ روہت شیٹی کو بطور جج دیکھا جاسکتا ہے۔

شلپا شیٹی کی جانب سے شیئر کردہ بی ٹی ایس ویڈیو میں اسٹنٹ کِنگ کے ساتھ شلپا کو کچھ اسٹنٹ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ روہت  شیٹی سے کوئی بات کرنا چاہتی ہیں لیکن وہ کسی اور سے اپنی باتوں میں مشغول ہوتے ہیں اور اداکارہ کو یکسر نظر انداز کردیتے ہیں۔

روہت شیٹی کا نظر انداز کرنا شلپا کو پسند نہ آیا اور انہوں نے مذاق  مذاق میں روہت کے بازوؤں پر شیشے کی بوتل توڑ ڈالی۔

مارنے کے بعد جب روہت ان کی جانب متوجہ ہوتے ہیں تو شلپا ان سے کہتی ہیں وہ انہیں ایک فلم کی پیشکش کریں،  صدمے میں مبتلا ڈائریکٹر جواب میں کہتے ہیں کہ ’کیا تم پاگل ہو؟ تم نے میرا سوٹ خراب کر دیا۔‘