اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمیں نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں رحمت اللعالمین اتھارٹی کی فعالیت سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 3 ماہ کی محنت کے بعد رحمت اللعالمین اتھارٹی فعال کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم دین سے لاتعلق ہیں اور ہمارے بچوں کو دین سے متعلق زیادہ معلومات نہیں ہے، جب میں اسکول میں تھا تو مجھے کسی نے بھی نہیں بتایا کہ ریاست مدینہ کیا ہے اور اس کا مقصد کیا تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے اور میرے اندر بھی اصل تبدیلی اس وقت آئی جب میں نبی کریم ﷺ کی سیرت کا مشاہدہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حق کا راستہ آسان نہیں ہے، حق کا راستہ دشواریوں سے بھرپور ہے۔