ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے یوکرین کے معاملے پر پابندیوں کے جوا ب میں امریکہ کو راکٹ انجنوں کی فراہمی روکنے کافیصلہ کیاہے۔ روسی خلائی ادارے” Roscosmos“ کے سربراہ دمتری روگوزن نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہم امریکہ کو اپنے دنیا کے بہترین راکٹ انجن فراہم نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ روس نے 1990ءکے بعد امریکہ کو مجموعی طور پر 122آر ڈی 180انجن فراہم کئے ہیں جن میں سے 98 پاور اطلس لانچ وہیکلز کے لئے استعمال کئے گئے ۔انہوں نے کہاکہ روس اس سے پہلے امریکہ کو فراہم کئے گئے راکٹ انجنوں کےلئے تکنیکی تعاون بھی روک دے گا ۔