بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم سے مونس الٰہی کی ملاقات ،اتحاد جاری رکھنے پر اتفاق

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر آبی وسائل چوہدری مونس الٰہی نے ملاقات کی جس میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اور اتحاد کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی موجود تھے ۔ ملاقات کے بعد مونس الٰہی نے کہا کہ کئی نسلوں سے ہمارے خاندان نے وعدوں کی پاسداری کی ۔ ملاقات میں ہم نے پاکستان کی بہتری کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ق لیگ سے معاملات طے کرنے کیلئے اسد عمر کو کوآرڈینیٹر مقرر کردیا۔