برسلز (مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے چیف جوزیف بوریل کہتے ہیں کہ روس کے یوکرین پر حملہ کرتے ہی پابندیاں عائد کرنے کی تیاری کر لی گئی ہے۔ کسی کو یوکرین کی خود مختاری پر حملہ نہیں کرنے دیں گے۔عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوزیف بوریل نے کہا کہ ہمیں روس پر پابندیوں کے نتائج کا ادراک ہے لیکن سیاسی اصول مقدم ہےدوسری جانب یوکرین کے وزیر خارجہ ڈمیترو کولیبا نے بروسیلز میں یورپی یونین کے وزرا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپ روس پر کچھ پابندیوں کو عائد کرے تاکہ یہ ثابت ہو کہ یورپی یونین محض باتیں نہیں کررہی بلکہ عملی اقدام بھی کرسکتی ہے