اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 24 سال بعد کھیلی جانے والی ہوم ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
اس سے قبل چیف ایگزیکٹو آفیسر پاکستان کرکٹ بورڈ فیصل حسنین کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا آج اہم دن ہے، پاکستان آسٹریلیا کرکٹ سیریز کرکٹ سے بڑھ کر ہے۔
پی سی بی چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین نے آسٹریلوی کرکٹ بورڈ میں اپنے منصب نک ہاکلے کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فخر ہے میرے ساتھ کرکٹ آسٹریلیا کے عہدیداران بیٹھے ہیں۔
فیصل حسنین نے کہا کہ آسٹریلیا کے دورۂ پاکستان پر شکر گزار ہیں، پاکستانی عوام کی جانب سے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، حالیہ سیریز سے دنیا کو مثبت اور مضبوط پیغام جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی کرکٹ مداحوں نے آسٹریلوی ٹیم کو دیکھنے کےلئے24 سال انتظار کیا ہے۔