راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک ) 24سال بعد پاکستان میں کرکٹ کھیلنے والی آسٹریلوی ٹیم جب راولپنڈی میدان میں اتری تو ٹیم کے کھلاڑیوں نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں بندھی ہوئی تھیں جس کی وجہ آسٹریلیا کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز راڈن مارش ہیں جو 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں ۔
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی راڈن مارش کو خراج تحسین عقیدت پیش کرنے کیلئے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر میدان میں اترے ہیں ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا کہ ہم انتہائی غمگین ہیں کہ آج راڈنی مارش ہم سے جد ا ہو گیا اور ہم مایہ ناز وکٹ کیپر اور ہارڈ ہٹنگ بلے باز کو بہت زیادہ مس کریں گے۔
Australian cricket is in mourning after one of its greatest players and most influential figures passed away early this morning.
RIP Rod Marsh: https://t.co/9Ae4V7p5lK pic.twitter.com/M31tUY0nap
— cricket.com.au (@cricketcomau) March 4, 2022
کرکٹ آسٹریلیا نے لکھا کہ ہماری ہمدردیاں مارش کی بیوی بچوں اور ان کے دوستوں کیساتھ ہیں۔