اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اداکار و پروڈیوسر فرحان اختر سے شادی کے چند دن بعد، شیبانی ڈانڈیکر نے اپنے انسٹاگرام بائیو سے ’مسز اختر‘ ہٹا دیا۔
فرحان اختر کی دوسری بیوی شیبانی ڈانڈیکر نے اپنی شادی کے بعد اپنے انسٹاگرام بائیو میں تبدیلی کرکے مسز اختر لکھا تھا تاہم اب اُنہوں نے ایک بار پھر اپنا انسٹاگرام بائیو تبدیل کر لیا ہے۔
شیبانی کے انسٹاگرام بائیو پر اب یہ دو الفاظ نہیں ہیں جبکہ اُنہوں نے اپنے نام کے ساتھ فرحان اختر کا نام جوڑا ہوا ہے۔
اُنہوں نے اب اپنے انسٹاگرام بائیو پر مسز اختر کی جگہ شیبانی ڈانڈیکر اختر لکھ دیا ہے۔
شیبانی نے اپنے انسٹاگرام بائیو کے ساتھ ساتھ اپنی پروفائل پکچر بھی تبدیل کرلی ہے۔
واضح رہے کہ شیبانی ڈانڈیکر اور فرحان اختر نے سال 2018 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی اور گزشتہ ماہ کھنڈالہ میں ایک سادہ تقریب میں ان کی شادی ہوئی۔
خیال رہے کہ فرحان اختر نے ہیئر اسٹائلسٹ ادھونا سے سال 2000 میں پہلی شادی کی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بناء پر جوڑے نے شادی کے 17 سالہ ازدواجی تعلق کو 2017 میں ختم کردیا تھا۔
فرحان اختر اور ادھونا کی دو بیٹیاں بھی ہیں۔