اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ مشق الصمصام 8 نیشنل کائونٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں اختتام پذیر ہوگئی۔ تقریب میں منگلا کور کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود اور رائل سعودی لینڈ فورسز کے میجر جنرل عبداللہ عید العتیبی نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دو ہفتے کی طویل مشترکہ مشقیں رائل سعودی لینڈ فورسز اور پاک فوج کے درمیان دو طرفہ فوجی مشقوں کے سلسلے کا حصہ تھیں۔ مشترکہ مشق انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر مرکوز تھی جس میں کورڈن اور سرچ، جنگی گشت اور انسداد دھماکا خیز آلات کی مشقیں شامل تھیں۔ مشق نے متعلقہ آپریشنل طریقوں کو بینچ مارک کرنے اور ایک دوسرے کے تجربات کا اشتراک کرنے کا موقع فراہم کیا۔
تقریب میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے بھی شرکت کی۔