بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سلمان خان اور کترینہ نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف نے بھی مداحوں کو نئی فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر کے مداحوں کو خوش کردیا۔

دبنگ اداکار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم ’ٹائیگر 3‘  آئندہ برس عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر 3  21 اپریل 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

سلمان نے انسٹاگرام پر فلم کا پہلا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم سب اپنا اپنا خیال رکھیں تاکہ ٹائیگر 3 کی ریلیز پر ہم سب سینما میں ہوں۔‘

انہوں نے بتایا کہ فلم ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز ہوگی۔ اپنی پوسٹ میں سلمان خان نے ساتھی اداکارہ کترینہ کیف کو بھی ٹیگ کیا۔

دوسری جانب کترینہ نے بھی وہی ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا’ٹائیگر اور زویا‘ دوبارہ اسکرین پر عید 2023 پر واپس آرہے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ دنوں  بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جانب سے پٹھان کی ریلیز کی تصدیق کی گئی تھی جس میں ان کے ہمراہ اداکارہ دیپیکا پدوکون اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

اب سلمان خان نے بھی ٹائیگر 3 کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کر کے مداحوں کو خوش کردیا۔