تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے پشاور میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حملوں کا مقصد مسلمانوں میں تقسیم پیدا کرنا ہے ۔
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے ایک بیان میں اس المناک واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔