خانیوال (مانیٹرنگ ڈیسک)خانیوال میں پیپلز پارٹی کے جلسے کے دوران آصفہ بھٹو چہرے پر ڈرون کیمرا لگنے سے زخمی ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈرون کیمرہ اڑتے ہوئے اچانک آصفہ بھٹو سے ٹکرا یا جس کے بعد آصفہ اور بلاول دونوں کنٹینر کے اندر چلے گئے جب کہ بلاول بھٹو کی سیکیورٹی نے ڈرون آپریٹر کو پکڑ لیا۔بعد ازاں آصف بھٹو کو بلاول ہاوس ملتان کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا معائنہ کر رہی ہے ۔
⚠️🔴 Breaking News: Asifa Bhutto Zardari Got Hit By Drone Camera at Khanewal #AwamiMarch pic.twitter.com/NWCguvVs14
— Showbiz & News (@ShowbizAndNewz) March 4, 2022
دوسری جانب آصفہ بھٹو کی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ڈاکٹرز نے آصفہ بھٹو سے کہا ٹانکے لگیں گے، ان کے سر سے خون نکل رہا تھا لیکن انہوں نے کہا ادھر ہی پٹی کر دیں میں کنٹینر پر آجاتی ہوں۔بلاول نے کہا کہ میں نے آصفہ سے کہا آپ اسپتال سے ہو کرآئیں ہم ادھر ہی ہیں، آصفہ بھٹو آگے بھی ہمارے قافلے کے ساتھ ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ شہید رانی کی بیٹی آصفہ بھٹو بہت بہادر ہے، ابھی پتہ نہیں جان بوجھ کر یا غلطی سے ڈرون کیمرا انہیں لگا۔