اسلام آباد(محمداکرم عابد)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے دونوں بڑی اپوزیشن جماعتوں سے او آئی سی اجلاس کے پیش نظرتحریک عدم اعتمادکے لئے ریکوزیشن کے ممکنہ ٹائم فریم پر نظرثانی کی درخواست کردی ۔
حکام نے مشورہ دیا ہے کہ اس وقت تمام پارلیمانی جماعتوں کو قومی مفادکو مدنظر رکھتے ہوئے اوآئی سی کے اجلاس پر توجہ مرکوزرکھنی چاہیے ۔پاکستان میں غیر معمولی اجلاس ہورہا ہے فوری ریکوزیشن جمع ہونے پر توجہ اہم معاملات سے منقسم ہوگی۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سمیت پاکستان مسلم لیگ(ن) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماوں سے اسمبلی سیکرٹریٹ کے بعض حکام نے رابطہ کیا ہے اور مشورہ دیا ہے کہ آئندہ ہفتے ریکوزیش جمع کروانے سے گریز کیا جائے ایسی تاریخوں میں اجلاس کے لئے یہ درخواست جمع کروائی جائے کہ 24یا25مارچ کو اجلاس طلب کیا جاسکے اس قبل اپوزیشن اوآئی سی اجلاس کی تیاری اوردیگرسرگرمیوں کو مدنظر رکھے ،یعنی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے حکام نے بلواسطہ طوراپوزیشن سے ایسی تاریخوںمیں ریکوزیشن جمع کروانے کی درخواست کی ہے کہ 14دنوںکے ایام کار کی تکمیل کے لئے24،25مارچ تک کا وقت مل جائے تاکہ اس قبل او آئی سی کے اجلاس کو یکسوئی سے نمٹالیا جاسکے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن نے فی الوقت اس پر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو ابتدائی طور پر کسی ردعمل سے آگاہ نہیں کیا ہے۔ اس حوالے سے متحدہ اپوزیشن کی متلعقہ کمیٹی کا اجلاس ہوگا حتمی فیصلہ کمیٹی کرے گی