بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کے لئے شہباز شریف اور زرداری آج ملاقات کریں گے

اسلا م آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) اپوزیشن کی جانب سے حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی پلاننگ جاری ہے ، اس سلسلے میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان آج ملاقات ہوگی۔ملاقات میںملکی سیاست سمیت دیگر معاملات پر گفتگو کی جائے گی۔

اس سے قبل گزشتہ روز آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی بھی ملاقات ہوئی تھی جس میں تحریک عدم اعتماد کامیاب بنانے کیلئے حکمت عملی پر بات چیت ہوئی۔

آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات میں پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کو اعتماد میں لینے پر اتفاق کیا گیا۔ جہانگیر ترین گروپ سے رابطوں پر بھی دونوں اپوزیشن رہنماﺅں نے تفصیلی گفتگو کی۔

ملاقات میں حکومتی اتحادیوں سے ملاقاتوں پر بھی ایک دوسرے کو اعتماد میں لیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی اور پی ڈی ایم کے لانگ مارچ پر بھی بات ہوئی۔