سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں سرینگر کی تاریخی جامع مسجد اڑھائی سال بعد جمعہ کی نماز کیلئے کھول دی گئی ۔تقریباً تیس ماہ بعد بڑی تعداد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے تاریخی جامع مسجد پہنچے ۔
اس موقع پر انتہائی جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نمازی مسجد کے ستونوں کو چومتے رہے ۔اس سے قبل ڈویژنل کمشنر اور انسپکٹر جنرل پولیس نے گزشتہ ہفتے تاریخی جامع مسجد کا دورہ کیا تھا ۔