کیف( مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین میں پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ روس کے حملے کے بعد جنگ زدہ ملک سے 98 فیصد پاکستانیوں کو نکال لیا گیا ہے۔
جمعے کو ایک ٹوئٹر بیان میں پاکستانی سفارت خانے نے کہا کہ شدید جنگ والے علاقے میں اب بھی 30 پاکستانی پھنسے ہوئے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سفارت خانے نے یوکرین سے بحفاظت 98 فیصد پاکستانیوں کو نکال لیا ہے،‘ اس کے ساتھ ہی بتایا گیا ہے کہ اندازاً 30 پاکستانی شہری اب بھی وہاں موجود ہیں۔ ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سفارت خانے نے دونوں ممالک سے انسانی امداد کی راہداری قائم کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ علاقے میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو نکالا جاسکا۔