بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان اور بھارت دوریاں مٹانے کیلئے کوشاں ،بھارتی میڈیا

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت دوریاں مٹانے کیلئے کوشاں ہیں ۔

بھارتی ٹی وی کی رپورٹ میں ایک اعلیٰ حکومتی عہدیدار کے حوالے سے بتایا گیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان گزشتہ ایک سال سے جنگ بندی برقرار ہے،دونوں ملکوں میں یوکرین کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کی منظوری میں غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا،بھارت جذبہ خیر سگالی کے تحت سندھ طاس معاہدے کی شقوں سے ہٹ کر سیلابی ریلے کے بہاؤسے اطلاع دینے کے حوالے سے پاکستان کی درخواست کا جائزہ لے رہا ہے ،یہ تمام پیشرفت اس بات کی علامت ہے کہ دونوں ممالک اگر مل کر کام نہیں کرتے تو ساتھ چلنے کو تیار ہیں ۔