اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی کو اسلام آباد میں 9 مارچ کو جلسے کی اجازت دیدی۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 8 مارچ کو عورت مارچ اور حجاب مارچ ہوں گے۔
تفصیلا ت کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومت اور مہنگائی کیخلاف کراچی سے نکلنے والا لانگ مارچ پنجاب میں موجود اور اسلام آباد کی جانب گامزن ہے، جس کی قیادت چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کررہے ہیں۔وزارت داخلہ نے پیپلزپارٹی کو اسلام آباد میں 8 کے بجائے 9 مارچ کو جلسے کی اجازت دیدی۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ8 مارچ کو عورت مارچ اور حجاب مارچ ہوں گے، جس کی وجہ سے 9 مارچ کو جلسے کی ہدایات دی گئی ہیں جبکہ 8 مارچ کو آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچ کا آخری روز بھی ہوگا۔وزارت داخلہ کے مطابق پیپلزپارٹی کو ڈی چوک کے بجائے ایکسپریس چوک پر جلسے کی اجازت ہوگی۔