واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ نے پشاور میں خودکش حملے نے شدید مذمت کی ہے ۔
امریکہ محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم پشاور میں مسجد کے اندر ہولناک حملے کی مذمت کرتے ہیں جس میں بہت سے نمازی شہید اور زخمی ہوئے ۔ ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔بیان میں کہا گیا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں امریکہ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار کرتا ہے ۔