بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی ٹیسٹ، پشاور دھماکے اور شین وارن کے غم میں ایک منٹ کی خاموشی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کے آغاز سے قبل گزشتہ روز انتقال کرنے والے لیجنڈ لیگ اسپنر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دوسرے دن کے کھیل کے آغاز سے قبل آسٹریلین لیجنڈ شین وارن اور پشاور دھماکے کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے سیاہ پٹیاں باندھ کر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیا اور پشاور دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے دعا کی۔خیال رہے کہ گزشتہ روزسابق آسٹریلوی کرکٹر شین وارن52برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے ،شین وارن کو دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔شین وارن تھائی لینڈ میں گھر کے اندر مردہ حالت میں پائے گئے۔شین وارن 13 ستمبر 1969 کو آسٹریلیا میں پیدا ہوئے۔آسٹریلیا کی ٹیم کا حصہ رہتے ہوئے 339 میچ کھیلنے والے شین وارن نے اپنے پسماندگان میں تین بچے چھوڑے ہیں۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی گئی آخری ایشز سیریز میں انگلش سائیڈ کی چار صفر سے شکست کے بعد ہیڈکوچ کو برطرف کیا گیا تو شین وارن نے سکائی سپورٹس کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں انگلش ٹیم کا ہیڈکوچ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔وزڈن نے شین وارن کو صدی کے 5بہترین کھلاڑیوں میں شامل کیا تھا۔شین وارن کو 2004 اور 2005میں وزڈن کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔