اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے دعوے پہلے کی طرح ہیں،اپوزیشن والے عدم اعتماد کی ٹرک کی بتی کے پیچھے چل رہے ہیں،آصف زرداری اور شہبازشریف کے ماضی کے بیانات ریکارڈ پر ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن والے پہلے مریم نواز اور اب شہبازشریف کیساتھ ہیں،بلاول زرداری آجائیں ،مینار پاکستان کے میدان میں جلسہ کریں ،پی ڈی ایم ہرباربری طرح ناکام ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کہہ رہی ہے لاہورناصرباغ میں جلسہ کرنے دیاجائے،پیپلزپارٹی مینارپاکستان گراونڈمیں جلسہ کرے،ناصرباغ کواپنی کرپشن کی نذرنہ کریں،وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا کہ بلاول بھٹوکالانگ مارچ کل ساہیوال پہنچاتوشارٹ بن چکاتھا،ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا 2دن ساتھ ہوتا ہے اور 4دن لڑائی ،آریاپاروالے آج جگہ جگہ خوارہوتے نظرآرہے ہیں۔