بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پشاور دہشت گردی کے تمام ملزمان کی شناحت کی جاچکی ہے، وزیرداخلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان آگے بڑھنے کی طرف جارہا ہے،بعض لوگ انتشار کوہوا دے رہے ہیں،ملک سیلاب ،زلزلوں یابیماریوں سے تباہ وبرباد نہیں ہوتے،ملک کو افواہوں اور تخریب کاری،انتشار کی باتوں سے نقصان پہنچتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جومرضی تحریک لے آئیں،پہلے بھی انہیں شکست ہوئی،اب بھی ہوگی،وزیراعظم عمران خان پانچ سال پورے کرینگے۔وفاقی وزیر داخلہ نے ملکی و سیاسی صورتحال پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے گزشتہ روز ہونے والے واقعے کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔وزیرداخلہ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ پولیس اور انٹیلی جنس ادارے پشاور دھماکے میں ملوث افراد کا سراغ لگاچکے ہیں اور ایک سے 2 دن میں ملزمان تک بھی پہنچ جائیں گے۔انہوں نے کے پشاور واقعے کی بروقت کارروائی پر کے پی پولیس، تحقیقاتی اداروں اور ایجنسیوں کے کام کو سراہا اور کہا ہے کہ انہوں نے زبردست کام کیا ہے۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا شور مچایا جارہا ہے جس کے لئے اجلاس کی ریکوزیشن کی درخواست بھی جمع نہیں کرائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے لئے کم سے کم بھی ایک ماہ کا عرصہ ہے اس لئے ان کے لئے بہتر ہوگا کہ اپوزیشن عوام میں غلط فہمیاں پیدا نہ کرے۔انہوں نے اس پر بات کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ پہلے بھی اپوزیشن کو شکست ہوئی ہے اور اب بھی انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اور انشا اللہ وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کرینگے۔انہوں نے بتایا کہ ملک سیلاب، زلزلوں یابیماریوں سے تباہ و برباد نہیں ہوتے بلکہ افواہوں اور تخریب کاری، انتشار کی باتوں سے نقصان پہنچتا ہے۔