بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آبادمیں تیز آندھی اور گرج چمک کیساتھ بار ش کا امکان، محکمہ موسمیا ت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد میں آج مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز گرد آلودہو ائیں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار،راولپنڈی، میا نوا لی، گوجرانوالہ،سیالکوٹ،لاہور، قصور، شیخو پورہ، جھنگ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،خوشاب، حافظ آباد، ، گجرات، نارووال، سرگودھا،فیصل آباد، بھکر،لیہ میں تیز اور گرد آلود ہواﺅں آندھی اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے.

مری،گلیات میں برفباری کی توقع ہے۔شام اور رات کے دوران ملتان،بہاولپور، ڈیری غازی خان میں تیزگرد آلود ہواﺅں اور آندھی کا امکان ہے۔صوبہ کے پی کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابرآلودرہنے کے علاوہ وزیرستان، کوہاٹ، کرم میں تیز ہواﺅں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے،مالاکنڈ،کوہستان،شانگالہ،بونیر،مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پور، صوابی،مردان، نوشہرہ ،چارسدہ،خیبر میں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا امکان ہے،پشاور،باجوڑ،چترال، دیر ،سوات ،بنوں اور ڈی آئی خان میں تیز، گرد آلود ہواو?ں اورگرج چمک کے سات بارش کا امکان ہے، صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

سکھر،لا ڑکانہ ،شہید بینظیرآباد،حیدر آباد اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔ صوبہ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں ،جھکڑ چلنے اور آندھی کا امکان ہے۔، کوئٹہ، زیارت، قلعہ سیف اللہ، پشین ، مو سی خیل اور ڑوب میں تیز اور گرد آلود ہوائیں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلودکے علاوہ تیز ہوائیں ،آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع ہے، کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔