لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی اور سینیٹر عبدالقادر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پربات چیت ہوئی ۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور انکے وفد نے وزیر اعلی عثمان بزدار کے ہر ضلع کی یکساں ترقی کے ویژن کو سرا ہا اور بلوچستان کی تعمیر و ترقی کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے تعاون پروزیراعلی عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ وطن کی مٹی ہم سب سے اتحاد،یگانگت اور بھائی چارے کا تقاضا کرتی ہے ،ہم سب کا فرض ہے کہ اتفاق کی قوت سے پاکستان کو آگے لے کر جائیں،پاکستان کے سامنے ذاتی مفادات کو ئی حیثیت نہیں ،صوبوں کے درمیان ہم آہنگی کے فروغ کے لئے مثالی اقدامات کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے،بلوچستان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون جاری رکھیں گے۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعلی عثمان بزدار نے بین الصوبائی ہم آہنگی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں،بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت گرانقدر تعاون کر رہی ہے-ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے پنجاب کو یکساں ترقی کا نیاروڈ میپ دیا ہے ۔سینیٹرعبدالقادر نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار نے صوبے کے عوام کی حقیقی ترقی کے لئے پائیدار اقدامات کئے ہیں۔