بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن اور قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مشاورت کی گئی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی جبکہ نمبر گیم پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف کو اپوزیشن کی پیش قدمی سے متعلق آگاہ کیا۔ دونوں رہنماوں کا موجودہ حکومت سے جلد از جلد قوم کو نجات دلانے پر اتفاق ہوا۔