بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپوزیشن کے پاس ارکان پارلیمنٹ کوخریدنے کیلئے پیسہ کہاں سے آرہا ہے؟شہباز گل

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاسی صورت حال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، ارکان پارلیمنٹ کے بکنے کی باتیں ہو رہی ہیں، دو بڑی پارٹیاں اور مولانا سینہ ٹھونک کرکہتے ہیں کہ ارکان خرید رہے ہیں۔
لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ اب یہ لوگ سینے پر ہاتھ رکھ کرکہتے ہیںکہ ارکان خرید رہے ہیں، سوال یہ ہے کہ لوگوں کو خریدنے کے لئے پیسہ کہاں سے آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک بچہ مارچ کررہا ہے اورکہتا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا انتخاب ٹریلر تھا، مطلب یہ اب ٹریلر سے بڑی چیز دکھائیں گے۔