بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کابل میں حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی پہلی بار منظر عام پر

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان میں حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی پہلی بار منظر عام پر آئے ہیں، اس سے قبل وہ میڈیا کے سامنے نہیں آئے تھے۔
ہفتہ کے روز افغان میڈیا اور طالبان رہنماوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سراج الدین حقانی کی تصاویر شیئر کیں۔یہ تصاویر کابل میں محکمہ پولیس کی پاسنگ آوٹ پریڈ کے دوران لی گئی ہیں۔
کابل میں افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر لکھا کہ وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے محکمہ پولیس کی ایک تقریب میں شرکت کی۔ کابل میں افغان طالبان کے ایک ترجمان احمد اللہ واثق نے کہا کہ پہلی مرتبہ سراج الدین حقانی منظر عام پر آئے ہیں۔
اس سے قبل حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی کابل میں مختلف تقاریب میں شرکت کرتے رہے ہیں تاہم وہ میڈیا کے سامنے نہیں آتے تھے۔
امریکہ نے سراج الدین حقانی کو انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ امریکی حکام نے ان کی ایک تصویر جاری کی تھی جس میں ان کا چہرہ واضح نظر نہیں آ رہا تھا۔