بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چینی بیڈمنٹن کھلاڑی کی کھیل کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی

چینی بیڈمنٹن کھلاڑی کی کھیل کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوگئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے صوبے یوگیکارتا میں ایشیائی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوران 17 سالہ چینی کھلاڑی اچانک گر کر ہلاک ہوگیا۔

انڈونیشین بیڈمنٹن فیڈریشن کے مطابق ژانگ ژی کا مقابلہ گزشتہ اتوار کو جاپان کے کازوما کاوانو سے تھا۔

سوشل میڈیا پر بھی ان لمحات کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، چینی کھلاڑی کو گرنے کے بعد اسپتال لے جایا گیا جہاں اس کی موت کی تصدیق کی گئی تھی۔

کھلاڑیوں اور دیگر شخصیات کی جانب سے نوجوان کھلاڑی کی اچانک موت پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ژانگ ژی اپنے مختصر سے کیریئر کے دوران کئی چیمپئن شپس جیت چکے تھے۔