بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

تسکین احمد ہوٹل میں سوتے رہ گئے، بھارت کیخلاف میچ سے آؤٹ

ڈھاکا: تسکین احمد کی نیند بنگلہ دیشی ٹیم کو مہنگی پڑگئی، بھارت کے خلاف میچ سے قبل بس میں سوار نہ ہونے پر بنگلہ دیشی فاسٹ بولر و نائب کپتان نے معافی مانگ لی۔

بورڈ کے ایک آفیشل کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف سپر 8 میچ سے قبل تسکین اپنے کمرے میں سوتے رہے، وہ بروقت ٹیم بس میں سوار نہیں ہوسکے، جس کی وجہ سے ٹیم صرف 2 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتری۔

اگرچہ تسکین اسٹیڈیم تاخیر سے پہنچ گئے تھے مگر انھیں الیون کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، اب فاسٹ بولر نے اپنی حرکت پر معافی مانگ لی ہے۔