بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں تاریخی جلسہ کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں بہت بڑا جلسہ کرنے جا رہے ہیں، جلسہ عمران خان کی رہائی کے لیے اور مہنگائی کے خلاف ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہوگا، عوام اپنے مستقبل کے تحفظ کے لیے ہر صورت اس میں شرکت کریں۔