بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ندی میں نہاتے ہوئے 5 بچے ڈوب کر جاں بحق

بلوچستان کے ضلع آواران ڈسٹرکٹ کے علاقہ جھاؤ میں شانک ندی کے پانی میں نہاتے ہوئے پانچ بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔ جن کی عمریں 8 سے بارہ سال کے درمیان ہیں۔
ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے تمام پانچ بچوں کی نعشیں نکال لی گئی ہیں ۔ جن میں تین سگی بہنیں اور دو بہن بھائی شامل ہیں۔
جاں بحق بچوں کی شناخت حور جان بنت با ہوت، رحمت اللہ ولد با ہوت، سلمان ولد پھلان، عصمت بنت پھلان، حسنہ بنت پھلان شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر آواران انجینئر عائشہ زہری نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتائی کہ کُل 12 بچے پانی میں نہانے گئے تھے۔ جن میں سے پانچ بچے نہاتے ہوئے جہاں بحق ہوگئے ۔ ان میں ایک بچہ اور تین بچیاں شامل ہیں۔