بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کی تاریخ سامنے آگئی

آئندہ برس فروری اور مارچ میں پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق مجوزہ شیڈول کے تحت آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز فروری 19 سے 9 مارچ تک پاکستان کے تین شہروں میں کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ میں مجموعی طور پر فائنل سمیت 15 میچز ہوں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کیلئے 10 مارچ ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق 7 میچز لاہور، 3 کراچی اور 5 میچز راولپنڈی میں کھیلے جائیں جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا یکم مارچ کو لاہور میں ہوگا۔