بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد جلسہ سے ایک دن قبل پی ٹی آئی کے ریجنل صدر عامرمغل گرفتار

اسلام آباد:اسلام آباد جلسہ سے ایک دن قبل پی ٹی آئی کے ریجنل صدر عامرمغل ڈی سی آفس سے گرفتارکر لیا گیا۔
عامرمغل جلسہ کمیٹی کے کنوینر بھی ہیں اے ڈی سی جی محمد عبداللہ اسلام آباد نے عامرمغل کو جلسہ انتظامات کے حوالے سے بلایا تھا۔
آج صبح ہی ڈی سی نے ہائیکورٹ اسلام آباد میں ترنول جلسے کا این او سی پیش کیا تھا۔
عامر مغل کو اے ڈی سی جی محمد عبداللہ نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خان آ رہے ہیں آپ ان کے ساتھ سائیٹ وزٹ کریں ۔
عامرمغل کو ڈی سی کے دفتر کے اندر سے ایچ ایچ او رمنا ٹیپو سلطان نے گرفتار کیا۔