بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیرداخلہ نے مارگلہ پہاڑیوں کی بحالی کے پروگرام کا آغاز کر دیا

اسلام آباد(صغیر چوہدری)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مارگلہ پہاڑیوں کی بحالی کے پروگرام کا آغاز کر دیا۔
جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں سی ڈی اے کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے خطاب میں وزیر داخلہ نے کیا کہ سی ڈی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے مارگلہ ہلز کے حسن کو بحال کرنے کا سوچا،امید ہے کہ یہ منصوبہ حقیقت کا روپ دھارے گا،یہ منصوبہ ان منصوبوں میں شامل نہیں ہو گا جن کا کوئی والی وارث نہیں، مارگلہ کی پہاڑیوں میں گزشتہ دنوں میں کئی بار آگ لگی، اس میں کئی عوامل شامل تھے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے اس ضمن میں کئی لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔تمام فائر فائٹرز جنہوں نے دن رات کام کیا انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔عید کے دنوں میں جن ورکرز نے دن رات صفائی کے لئے کام کیا وہ بھی شاباش کے حقدار ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ سرینا چوک میں انڈر پاس اور ایف نائن پارک چوک میں فلائی اوور کی تعمیر جلد شروع کر دی جائے گی۔اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلئے ان منصوبوں کی ورکنگ مکمل کر لی گئی ہے،ان منصوبوں سے شہر میں ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی ۔طویل مدت سے زیر التوا ایکسپریس ہائی وے بھی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔مارگلہ ایوینیو کو موٹر وے سے منسلک کیا جائے گا جس سے مسافروں کیلئے اسلام آباد پہنچنے میں آسانی پیدا ہو گی۔ اس منصوبے سے موٹر وے سے ایوان صدر تک فاصلہ 15 سے 20 منٹ میں طہ ہو گا۔ ڈیڑھ ماہ میں اسلام آباد کے جرائم میں 57 فیصد کمی آئی ہے، جس سے شہریوں کو ریلیف ملا ہے۔
اس وقت اسلام آباد انتظامیہ میں بہترین ٹیم کام کر رہی ہےانشا اللہ آپ کو ہم سب کی محنت نظر آئے گی۔ آپ اس ٹیم کی وجہ سے شہر میں ایک سال کے اندر بہتری دیکھیں گے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ڈی اے کے کمپلینٹ مینجمنٹ ۔ وہیکلز ٹریکنگ اور ای آفس سسٹم کا بھی افتتاح کیاوزیرداخلہ محسن نقوی نے سلفی ود ٹری۔ ایچ آر مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور کال سنٹر کا بھی باضابطہ افتتاح کیا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا۔ آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی ۔ سی ڈی اے کے حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔