بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کا 2 ہزار آئی ٹی ہنر مند جاپان بھیجے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز اور ترقی انسانی وسائل چودھری سالک حسین نے کہا ہے کہ حکومت 2000 آئی ٹی ہنر مندوں کو جلد جاپان بھیج رہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ملک پاکستان کے سفیر ہیں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیز جائیداد کی منتقلی کے لیے آن لائن سہولت سے مستفید ہونگے ابتدائی طور پر امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، دبئی، اٹلی اور سپین کے پاکستانیوں کو سہولت میسر ہو گی، جائیداد کی منتقلی کی شکایات کا ازالہ 20 ایام کے اندر ہو سکے گا۔
بیرون ملک مقیم پاکستانی باہر بیٹھے بیٹھے پراپرٹی ٹرانسفر کر سکیں گے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی زیادہ تر شکایات جائیداد کی منتقلی کے بارے میں ہوتی ہیں، پاور آف اٹارنی والے مسائل ختم ہوجائیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی پناہ لینے والوں کی وجہ سے ملک کی بدنامی ہوتی ہے کوشش ہے ملک کے اداروں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کر سکیں۔
وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانیز چودھری سالک حسین نے کہا کہ غیر قانونی طور پر پاکستانیوں کو باہر نہیں جانا چاہیے،جو بھی سرمایہ کاری تیس چالیس ملین ڈالرز کی ہو ہم ایس آئی ایف سی سے رجوع کرتا ہوں، اگر ہمارے ملک میں کارخانے لگ رہے ہوتے تو پاکستانی باہر نہ جاتے، حکومت اور اداروں کو اپنے پائوںپر خود کھڑا ہونا چاہیے۔
نیو یارک کے میئرنے یقین دلایا ہے کہ پیرا میڈیکل کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہر سال 7سے 8 لاکھ پاکستانی بیرون ملک جاتےہیں، بیرون ملک جیلوں میں 20 ہزار کے قریب پاکستانی ہیں۔