بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فواد خان کی اپنے فون کیساتھ ویڈیو وائرل: صارفین کے دلچسپ تبصرے

لالی ووڈ و بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار فواد خان کی نئی ویڈیو پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ فواد خان کو ناصرف پاکستان بلکہ دیگر ممالک میں بھی خوب شہرت حاصل ہے جس کی وجہ اُن کی خوبصورت شخصیت اور متعدد بار ’ہینڈ سم مینز‘ کی فہرست میں نام بنانا ہے۔

اداکار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو متعدد سپر ہٹ ڈرامے دے چکے ہیں۔

جیو فلم کی بلاک بسٹر فلم ’مولا جٹ‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والے فواد خان کے پاس شہرت اور پیسے کی کوئی کمی نہیں ہے، پھر بھی وہ نہایت سادہ طبیعت انسان ہیں۔

فواد خان سوشل میڈیا بھی کم استعمال کرتے ہیں، اُنہیں انٹرویوز اور شوز میں بھی بہت کم دیکھا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ آج کل اسمارٹ فونز کا زمانہ ہے اور اسٹارز مہنگے سے مہنگا فون ناصرف خریدتے ہیں بلکہ ’کی پیڈ‘ والے عام فون کے مقابلے میں مہنگے موبائل فونز کو ترجیح بھی دیتے ہیں۔


حال ہی میں اداکار کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں اپنے دلچسپ ’کی پیڈ‘ والے مینوئل فون کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ صارفین فواد خان کی اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ فواد خان کے ہاتھ میں جو فون موجود ہے اُس کے ساتھ تو آج کل کے بچے بھی کھیلنا پسند نہیں کرتے ہیں۔

ایک صارف نے اس ویڈیو کے کمنٹ باکس میں لکھا ہے کہ لگتا ہے کہ فواد خان کراچی آ رہے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا ہے کہ سوشل میڈیا کے منفی اثرات سے دور رہنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔