بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مشی خان بجلی کے مہنگے بلوں کیساتھ فنکاروں پر بھی برہم

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ و میزبان مشی خان نے بجلی کے مہنگے بلوں کے خلاف ناصرف حکومت پر اظہارِ برہمی کیا بلکہ ساتھ ہی ساتھی فنکاروں کو بھی آڑے ہاتھوں لے لیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اداکارہ نے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے ساتھی فنکاروں سے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارا ملک ایک مشکل وقت سے گزر رہا ہے، عوام بجلی کے بل بھرنے کی خاطر اپنی قیمتی اشیاء اور یہاں تک کہ اپنے اعضاء فروخت کرنے پر مجبور ہیں تاکہ بجلی کے بل بھر سکیں ایسے میں ساتھی فنکار اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز معاوضہ لے کر تشہیری مہم چلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں معاوضے کے عوض تشہیری مہم چلانے کی نہیں بلکہ پیسے جمع کر کے قرضہ واپس کرنے کی ضرورت ہے۔

مشی خان نے مزید کہا ہے کہ ساتھی فنکاروں کا ضمیر سو گیا ہے جو کبھی تھوڑے سے معاوضے کی خاطر بک جاتے ہیں تو کبھی فلسطین کا غم بھلا کر، جب پوری دنیا بائیکارٹ کر رہی ہے تو یہ بیرونِ ملک ایوارڈ شوز میں شرکت کرنے چلے جاتے ہیں۔

انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہمارے فنکاروں کو انکار کرنا نہیں آتا، کیا انہیں احساس نہیں ہے کہ اس وقت معاشرے میں کیا ہو رہا ہے، پُرتعیش زندگی گزارتے ہیں ایسے میں عام عوام کا دکھ درد نظر نہیں آتا ہے؟